ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اساتذہ طریقہ تدریس میں ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کریں :صدر

اساتذہ طریقہ تدریس میں ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کریں :صدر

Mon, 05 Sep 2016 18:06:19  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 5 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )صدرپرنب مکھرجی نے آج اساتذہ سے کہا کہ وہ بچوں کو تعلیم دینے کے لیے ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کریں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ بچوں کو ایثار، رواداری، تکثیریت ، تام میل اور شفقت جیسے اخلاقی اقدار کی تعلیم بھی دیں۔واضح رہے کہ مکھرجی نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور استاد ہی کیا تھا ۔یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم اپنے ملک کے لیے اساتذہ کی خدمات کو یاد کرتے ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وارپیغامات میں مکھرجی نے کہا کہ مضبوط تعلیمی نظام بیدار معاشرہ کی مضبوط بنیاد ہے۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ ترغیب دینے والے استاد بہترین تعلیمی نظام کا بنیادی حصہ ہیں۔ترغیب دینے والا استاد طالب علموں کے ذاتی مقاصد کو سماج اور ملک کے مقاصد سے جوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو تعلیم دینے اور سکھانے کے جدید اور مؤثر طریقوں کے لیے ٹیکنالوجی اور نئی طریقہ تدریس کا استعمال کرنا چاہیے ۔انہوں نے ملک کے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنانے جیسے بڑے مقصد کے لیے لگن اور عزم کی خاطر پوری اساتذہ کمیونٹی کو مبارکباد دی۔واضح رہے کہ یوم اساتذہ ملک کے دوسرے صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی جینتی پر منایا جاتا ہے۔

Share: